شمالی وزیرستان اور مہمند میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 7دہشتگرد مارے گئے

شائع 07 اپريل 2020 07:22pm

سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان اور مہمند میں دہشتگردوں کیخلاف انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن  کیا جس میں سات  دہشتگرد مارے گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق عدل خیل میں کارروائی کا آغاز کیا گیا تو چار دہشتگردوں نے فرار ہونے کی کوشش کی چاروں موقع پر ہی مارے گئے۔

 دوسری کارروائی مہمند میں ہوئی۔ آپریشن کے دوران جوانوں نے 3 دہشتگردوں کو مار گرایا۔

 آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں سے اسلحہ، مواصلاتی آلات سمیت بھارتی ادویات، لٹریچر اور  دیگرسامان بھی برآمد کرلیا گیا۔

Read Comments