خیبرپختونخوامیں کورونا وائرس سے18اموات، متاثرہ افراد کی تعداد527 ہوگئی

اپ ڈیٹ 08 اپريل 2020 07:26am

پشاور:خیبرپختونخوا میں کورونا وائرس سے اموات کی تعداد 18 ہوگئی جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد527 ہوگئی ہے۔

محکمہ صحت خیبرپختونخوا کے اعداد و شمار کے مطابق کورونا وائرس سے صوبے میں ہلاکتیں 18 ہوگئی جبکہ صوبے میں مصدقہ کیسز کی تعداد 527 ہوگئی ہے ۔

گزشتہ 24 گھنٹے میں 27 نئے کیسز سامنے آئے تاہم کورونا وائرس کا ایک مریض جاں بحق ہوا جبکہ 70 افراد کورونا سے صحتیاب بھی ہوچکے ہیں۔

دوسری جانب بین الاضلائی ٹرانسپورٹ کو 12 اپریل تک معطل کردیا گیا جبکہ مردان کی تحصیل منگا سے 18 دن بعد لاک ڈاون ختم کردیا گیا ہے۔

صوبے بھر میں جزوی لاک ڈاؤن جاری اور تمام مارکیٹس،بازار،تعلیمی ادارے اور ہوٹلز بند ہیں جبکہ لاک ڈاؤن کے احکامات پر عملدرآمد کویقینی بنانے کیلئے پولیس اور ایف سی اہلکاروں نے جگہ جگہ ناکہ بندیاں قائم کررکھی ہےمگر اکثر شہری حفاطتی تدابیر کیساتھ ساتھ لاک ڈاؤن کے احکامات کو نظر انداز کرتے نظر آرہے ہیں۔

Read Comments