Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
لاہور:احتساب عدالت نے پیراگون ہاؤسنگ کیس میں مسلم لیگ ن کے رہنماءخواجہ سعد رفیق کی حاضری معافی کی درخوست منظور کرتے ہوئے وعدہ معاف گواہ قیصر امین بٹ کو طلب کرلیا۔
احتساب عدالت لاہور کے ایڈمن جج جواد الحسن نے پیراگون ہاؤسنگ کیس کی سماعت کی،خواجہ سلمان رفیق عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔
خواجہ سعد رفیق کے وکیل نے اپنے مؤکل کی جانب سے حاضری معافی کی درخواست پیش کرتے ہوئے بتایا کہ لاک ڈاؤن اور کورونا وائرس کے خدشات کے باعث خواجہ سعد رفیق عدالت میں پیش نہیں ہوسکتے،عدالت سے حاضری معافی کی درخواست منظور کرنے کی استدعا ہے۔
عدالت نے خواجہ سلمان رفیق کی حاضری مکمل کی اور سعد رفیق کی حاضری معافی کی درخواست منظور کرلی۔
عدالت نے آئندہ سماعت پر کیس کے وعدہ معاف گواہ قیصر امین بٹ کو اپنا بیان ریکارڈ کرنے کیلئے طلب کرتے ہوئے سماعت 21 اپریل تک ملتوی کردی۔