غریب طبقے کے ریلیف کیلئے بڑا اعلان

شائع 08 اپريل 2020 01:56pm

وزیراعظم عمران خان نے غریب طبقے کے ریلیف کے لیے بڑا اعلان کردیا۔

صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ  لاک ڈاؤن سے متاثر ہونے والے غریب افراد میں کل سے امداد کی تقسیم شروع ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ  فی خاندان بارہ ہزار روپے دیے جائیں گے۔

عمران خان کہتے ہیں ایک کروڑ بیس لاکھ خاندانوں کی مالی امداد کی جائےگی، ایک سو چوالیس ارب روپے ڈھائی ہفتوں تک تقسیم کردیے جائیں گے۔

Read Comments