Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کہتے ہیں چین میں زندگی معمول کی طرف آنا خوش آئند ہے۔چینی سفیر یاؤ جنگ کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کی وبائی چیلنج سے نمٹنےکےلئے معاونت جاری رکھیں گے۔
اسلام آباد میں چینی سفیرنے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی سے وزارت خارجہ میں ملاقات کی جس میں کورونا وباء سے پیدا ہونے والی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
شاہ محمود قریشی نے کورونا چیلنج سے احسن انداز میں نمٹنے پر چین کی حکومت کو مبارکباد دیتےہوئےکہا کہ پاکستان کے لئے سب سے زیادہ خوش آئند بات ہے کہ آج چین میں زندگی معمول کی طرف لوٹ رہی ہے۔آج دنیا چینی ماڈل کی پیروی کرتی دکھائی دے رہی ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ اس مشکل وقت میں پاکستان کی مدد کرنے پر چین کے مشکور ہیں۔دوست ملک کی طرف سے فراہم کردہ آلات وبا سے نمٹنے کےلئے پاکستان کی استعداد کارمیں اضافہ کریں گے۔
چینی سفیر یاؤ جنگ کا کہنا تھا کہ چین اور پاکستان آئرن برادر ہیں، اس مشکل وقت میں پاکستان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ اس وبائی چیلنج سے نمٹنے کےلئے پاکستان کی معاونت جاری رکھیں گے۔