احساس ایمرجنسی کیش پروگرام  کے تحت امداد ‏کا پہلا مراحلہ شروع

شائع 09 اپريل 2020 01:46pm

احساس ایمرجنسی کیش پروگرام  کے تحت غریب خاندانوں کو 12 ہزارروپے امداد ‏کا پہلا مراحلہ شروع  ہوگیا۔ حکومت کی جانب سے 12 ہزارفی خاندان ریلیف رقم دی جا ‏رہی ہے۔ اسلام آباد میں مستحقین کو امدادی رقوم ‏دینے کا سلسلہ جاری ہے۔خواتین نے امدادی رقوم حاصل کیں۔

 ‎احساس ایمرجنسی پروگرام کے تحت لاک ڈاون سے متاثرہ خاندانوں کی امداد کا سلسلہ شروع ہوگیا۔غریب خاندانوں کو 12 ہزار روپے امداد جاری  کردی گئی۔بڑی ‏تعداد میں خواتین کا امدادی رقوم حاصل کرنے کے  لئے ایزی پیسہ شاپ کا ‏رخ کرلیا۔بی آئی ایس پی میں پہلے سے رجسٹرڈ45 لاکھ افراد کو امداد دی جارہی  ہے۔

مستحق خواتین کا کہنا تھا کہ ہم حکومت کے مشکورہے جو اس مشکل گھڑی ‏میں امدادی رقم جاری کی۔

احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کو یقینی بنانے کےلئے انتظامیہ کی جانب سے ‏ایزی پیسے دکانوں پر پاک فوج اورخواتین پولیس اہلکار کومستحق اور غریب لوگوں ‏کے سہولت کے لئے تعینات کیا گیا ہے۔

اس موقع پر سماجی فاصلہ برقرار رکھنے ‏کو یقینی بنایا گیا۔

Read Comments