پاکستان کا سارک کورونا ایمرجنسی فنڈ کےلئے 30لاکھ ڈالرز دینے کا اعلان

شائع 09 اپريل 2020 07:24pm

پاکستان نے سارک کورونا ایمرجنسی فنڈ کےلئے 30 لاکھ ڈالردینے کا اعلان کردیا۔سیکریٹری خارجہ سہیل محمود نے سیکرٹری جنرل سارک کو فون پر آگاہ کیا ہے۔

ترجمان دفترخارجہ کے مطابق پاکستان نےسارک کورونا ایمرجنسی فنڈ کےلئے 30 لاکھ ڈالردینے کا اعلان کر دیا ہے۔ سارک سیکریٹریٹ کو پاکستان کے فیصلے سے آگاہ کر دیا گیا ہے۔

پاکستان نے کہا ہے کہ سارک فنڈ کا استعمال تمام رکن ممالک کی مشاورت سے ہونا چاہیئے۔

ترجمان نے کہا کہ سیکریٹری خارجہ سہیل محمود نے سارک کورونا ایمرجنسی فنڈ کےلئے رقم مختص کرنے کے حوالے سےسیکریٹری جنرل سارک کو فون پر آگاہ کردیا ہے۔اس ایمرجنسی فنڈ کا مقصد کورونا وباء کے خلاف علاقائی کوششوں کی حمایت کرنا ہے۔سارک سیکریٹریٹ کو مطلع کیا گیا ہے کہ اس فنڈ کو سارک سیکریٹریٹ ہی استعمال کرے گا۔ بطوربانی رکن پاکستان سارک کو علاقائی تعاون کےلئے ایک پلیٹ فارم سمجھتا ہے۔پاکستان علاقائی تعاون کے لئے دیگررکن ممالک کے ساتھ مل کر کام جاری رکھے گا۔

Read Comments