Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
روم:دنیا بھر میں کورونا وائرس سے ہلاکتیں 92ہزار 700سے بڑھ گئیں جبکہ 16لاکھ سے زیادہ افراد مہلک وائرس سے متاثر ہیں۔
اٹلی میں 18ہزار، امریکا میں 16ہزار 600، اسپین میں 15ہزار، فرانس میں 12ہزار، بیلجیم میں ڈھائی ہزار، اور نیدر لینڈ میں 2ہزار 300سے زائد افراد ہلاک ہوگئے۔
برطانیہ کے وزیراعظم بورس جانسن کی طبیعت میں بہتری کے بعد انہیں آئی سی یو سے وارڈ میں منتقل کردیا گیا، جلد گھر روانہ کیا جاسکتاہے۔
برطانیہ میں اب تک کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 7ہزار 900سے زائد ہوگئی، مزید ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔