Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
اسلام آباد:پی آئی اے کا خصوصی طیارہ چین سے انسداد کورنا وائرس سے متعلق امدادی سامان لےکر پاکستان پہنچ گیا،امدادی سامان میں وینٹی لیٹر، ماسک، حفاظتی لباس اور ٹیسٹنگ کٹس شامل ہیں۔
مشکل کی گھڑی میں چین پاکستان کے ساتھ ساتھ ہے،چین نے کورنا وائرس کیخلاف جاری جنگ کیلئے مزید امدادی سامان بھیج دیا۔
قومی ایئرلائن کی خصوصی پرواز پی کے8852امدادی سامان لےکر بیجنگ سے اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچی۔
امدادی سامان میں وینٹی لیٹرز، حفاظتی ماسک، حفاظتی لباس اور ٹیسٹنگ کٹس شامل ہیں،پی آئی اے کا ایک طیارہ چند روز پہلے بھی چین سے امدادی سامان لایا تھا۔
ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ ادارہ مشکل کی اس گھڑی میں قوم کے ساتھ کھڑا ہے۔