Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
پشاور:پاکستان نے جزبہ خیر سگالی کے تحت پاک افغان چمن سرحد کو تجارت کیلئے کھول دیا ،پاکستان سے دن بھر میں 100کنٹینرز اور ٹرک سامان لے کر افغانستان جائیں گے ۔
پاک افغان چمن سرحد کو افغان حکومت کی درخواست اور جزبہ خیرسگالی کے تحت آج تجارت کیلئے کھولا گیا ہے۔
پاکستان سے کسٹم کلیئرنس کے بعد ایک دن میں 100کنٹینرز اور ٹرک سامان لے کر افغانستان جائیں گے لیکن افغانستان سے کسی ٹرک یا کسی بھی شخص کو پاکستان میں داخلے کی اجازت نہیں جبکہ افغانستان سے سامان یاانسانوں کوداخلےکی اجازت ہے۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق، پاک افغان چمن سرحدہفتےمیں3دن تجارت کیلئے بحال ہوگی،کینٹنرزکوکسٹم کلئیرنگ کے بعد جانےکی اجازت دی جارہی ہے۔
سرحد کو کورونا وائرس پھیلنےکی ممکنہ خدشے کے پیش نظر 2اپریل کو ہر قسم کی ٹریفک کے آمدورفت کیلئے بند کیا تھا،سرحدکی بندش کے بعد افغان ٹرانزٹ ٹریڈکینٹنرزپھنس گئےتھے۔