Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
لاہور:پنجاب میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد میں روز بروز اضافہ ہوتا جارہا ہے،صوبے بھر میں اب تک 2279 افراد میں مرض کی تصدیق ہوچکی ہے۔
محکمہ پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئر کے ترجمان کے مطابق پنجاب میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 2279 تک جاپہنچی ہے،701 زائرین سنٹرز، 669 رائیونڈ سے منسلک افراد، 70 قیدیوں جبکہ 803عام شہریوں میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے۔
سب سے زیادہ لاہور میں کورونا وائرس کے 363 کنفرم مریض ہیں،ننکانہ صاحب 13، قصور 9، شیخوپورہ 1 اور راولپنڈی میں 64 شہریوں میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے۔
ترجمان کے مطابق جہلم 30، اٹک 1، گوجرانوالہ 42، سیالکوٹ 29، ناروال 8 اور گجرات میں 98 شہریوں میں کورونا کی تصدیق ہوئی، حافظ آباد 11، منڈی بہاوالدین 15، ملتان 4 اور وہاڑی میں 13 کورونا کے کنفرم مریض ہیں۔
فیصل آباد 21، چینیوٹ 8، ٹوبہ ٹیک سنگھ 3، رحیم یار خان 3، سرگودھا میں 9 شہریوں میں وائرس کی تصدیق ہوئی۔ میانوالی 10، خوشاب 1، بہاولنگر 9، بہاولپور 5، لودھراں 3، ڈی جی خان 18 جبکہ لیہ اور اوکاڑہ میں کورونا کا ایک ایک کنفرم مریض زیر علاج ہے۔
کورونا وائرس سے پنجاب میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 18 ہوگئی،39 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔