Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
اسلام آباد:قومی احتساب بیورو (نیب)کی2سالہ کارکردگی کی رپورٹ جاری کردی گئی، ایگزیکٹیو بورڈ کے 25اجلاس میں متعدد انکوائریوں کی منظوری دی گئی۔
قومی احتساب بیورو کی2سالہ کارکردگی رپورٹ جاری کردی گئی، نیب اعلامیے میں بتایا گیا کہ نیب نے 2سال کے دوران ایگزیکٹیو بورڈ کے 25اجلاس بلائے جس میں بہت سی شکایات کی جانچ پڑتال، انکوائریوں اور انوسٹی گیشن کے علاوہ ریفرنس دائر کرنے کی منظوری دی گئی، تمام انکوائریاں، انوسٹی گیشن قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے مکمل کی جارہی ہیں۔
اعلامیے میں کہا گیا چیئرمین نیب کی انسداد بد عنوانی کی حکمت عملی کو مؤثر ترین حکمت عملی کے طور پر تسلیم کیا گیا، نیب آج ایک متحرک ادارہ بن چکا ہے، نیب افسران کا تعلق کسی سیاسی پارٹی سے نہیں وہ ریاست کے ملازم ہیں،3ہزار شکایات کنندگان کھلی کچہری میں خود چیئرمین نیب سے مل چکے ہیں۔
نیب کرپشن فری پاکستان کیلئے پرعزم ہے،نیب کی وائٹ کالر کرائم سے متعلق مقدمات میں سزا دلونے کی شرح 70فیصد رہی۔