کراچی:ناظم آباد سےجرائم پیشہ خاندانی ڈکیت گرفتار

شائع 12 مارچ 2016 06:10am

کراچی :کراچی کے علاقے ناظم آباد سے اسٹریٹ کرائم میں ملوث گروہ کے سرغنہ اور خاندانی ڈکیت کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا، پولیس کے مطابق ملزم کی ماں، بھائی اور دیگر رشتہ دار جرائم کی وارداتوں میں ملوث ہیں۔

کراچی کے علاقے ناظم آباد سے جرائم پیشہ خاندانی ڈکیت گرفتار کرلیا گیا،پولیس نے نادریہ ہوٹل کے قریب مقابلے کے بعد ملزم عبدالواحد کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا،ایس ایچ او ناظم آباد اعجاز لودھی نے کہا کہ ملزم نے اعتراف کیا کہ وہ 2005 سے بے حساب وارداتیں کررہا ہے۔ جن کی تعداد اسے یاد بھی نہیں، اس کے علاوہ ملزم اے ایس آئی آصف شمعون سمیت دو افراد کے قتل میں بھی ملوث ہے۔

ڈی آئی جی ویسٹ اور ایس ایس پی سینٹرل نے مقابلے میں حصہ لینے والی پولیس پارٹی کیلئے نقد انعام اور تعریفی سند دینے کا بھی اعلان کیا ہے۔

Read Comments