متاثرہ غریب اور دیہاڑی دار طبقے کی وفاق  کی جانب سے امداد کاسلسلہ جاری

شائع 11 اپريل 2020 05:19pm

لاک ڈاؤن کی وجہ سے متاثرہ غریب اور دیہاڑی دار طبقے کی وفاق  کی جانب سےامداد کاسلسلہ جاری ہے ۔ احساس کیش پروگرام کے تحت آج بھی مختلف اضلاع میں 12ہزار روپے نقد دیے گئے۔

ملک بھر کے مختلف اضلاع میں بنائے گئے سینٹرز میں خواتین کو بارہ ہزار روپے نقد دیے گئے۔

بیشتر اضلاع میں انتطامیہ کی جانب سے سماجی فاصلے سمیت دیگر حفاظتی انتظامات کئے گئے تاہم قصور،اوکاڑہ اور مظفر گڑھ میں صورتحال مختلف نظر آئی جہاں خواتین طویل قطاروں میں موجود رہیں جس کی وجہ سے وائرس کےپھیلاؤکاخدشہ رہا۔

بارہ ہزار کی یہ رقم انتظامیہ کی جانب سے تصدیق کے بعد فراہم کی جارہی ہے تاہم ابھی تک بڑی تعداد میں غریب لوگ اس رقم سے محروم ہیں جن کےلئے موثر پالیسی بنانے کی ضرورت ہے۔

Read Comments