Aaj Logo

اپ ڈیٹ 13 اپريل 2020 03:32am

وزیراعظم کی مسیحی برادری کو ایسٹرکی مبارکباد ، گھروں میں رہنے کی اپیل

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان نے مسیحی برادری کو ایسٹرکی مبارکباد دیتے ہوئے کورونا وائرس کے پیش نظرگھروں میں رہنے کی اپیل کردی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزیراعظم عمران خان نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ ہماری مسیحی برادری کوایسٹرکی خوشیاں مبارک ہو،کوروناوائرس کےپیش نظرگھروں تک محدودرہیں۔

اپنے ٹویٹ میں وزیراعظم نے مزید لکھا کہ حفاظتی تدابیرپرعمل کرتےہوئےاپنےاہلخانہ کی سلامتی کااہتمام کریں،گھروں میں ہی عبادات کیجئے اورخوشیاں منایئے۔

Read Comments