Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
لاہور :کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے پنجاب بھر میں لاک ڈاؤن 20 ویں روز بھی جاری ہے، صوبے میں معاملات زندگی مفلوج ہیں تاہم لاک ڈاون کے باعث عوام کی پریشانی بڑھتی جا رہی ہے۔
لاہور سمیت پنجاب بھر میں کورونا وائرس کے خدشات کے پیش نظر لاک ڈاؤن کا سلسلہ جاری ہے۔
شاپنگ مالز، مارکیٹیں، بازار اور دکانیں بند ہیں تاہم اتوار کی عام تعطیل کے باوجود شہری حکومتی احکامات پر عملدرآمد کرتے نظر نہیں آرہے۔
شہری کہتے ہیں کہ لاک ڈاؤن سے سفید پوش طبقہ پس کر رہ گیا ہے، لوگ حکومتی امداد نہ ملنے کا گلا کرتے بھی نظر آتے ہیں۔
پنجاب بھر میں قانون نافذ کرنے والے ادارے عوام کی سڑکوں پر موجودگی کو محدود کرنے کی کوششوں میں مصروف ہیں، مگر دوسری جانب عوام کی غیر سنجیدگی بھی جاری ہے۔