خیبرپختونخوا میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد697 ہوگئی

اپ ڈیٹ 12 اپريل 2020 07:58am

پشاور:لاک ڈاؤن کے باوجودخیبرپختونخوا میں کوروناوائرس کیسز میں مسلسل اضافہ ہوا،خیبرپختونخوا میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد697 ہوگئی جبکہ اموات31 ہوگئی ۔

محکمہ صحت خیبرپختونخوا کے اعدادوشمار کے مطابق خیبرپختونخوا میں کورونا سے مزید 6اموات ہوئے جس کے ساتھ ہلاکتیں31 ہوگئی۔

صوبے بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 45  نئے کیسزرپورٹ ہوئے جس کیساتھ متاثرہ افراد کی تعداد697ہوگئی جبکہ 142 افراد کورونا سے اب تک صحتیاب ہوچکے ہیں۔

دوسری جانب صوبے بھر میں جزوی لاک ڈاؤن جاری ہے اور تمام مارکیٹس،بازار،تعلیمی ادارے اور ہوٹلز بند ہیں جبکہ لاک ڈاؤن کے احکامات پر عملدرآمد کویقینی بنانے کیلئے پولیس اور ایف سی اہلکاروں نے جگہ جگہ ناکہ بندیاں قائم کررکھی ہےمگر اکثر شہری حفاطتی تدابیر کیساتھ ساتھ لاک ڈاؤن کے احکامات کو نظر انداز کرتے نظر آرہے ہیں۔

مساجد میں5سےزائدافرادکوباجماعت نماز کی اجازت نہیں،مگر اکثریت کے علاقوں میں شہری نہ صرف احتیاطی تدابیر کو نظر انداز کرتے نظر آرہے ہیں بلکہ حکومتی احکامات کو بھی خاطر میں نہیں لایاجارہا۔

Read Comments