بھارتی فوج کی ایل او سی پر بلااشتعال فائرنگ ، 2شہری شدید زخمی
راولپنڈی:بھارتی فوج نے ایک بار پھر سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کرتےہوئے ایل او سی پر بلااشتعال فائرنگ کی ، جس کے نتیجے میں 2 شہری زخمی ہوگئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق،بھارتی فوج کی جانب سے لائن آف کنٹرول (ایل او سی)اور ورکنگ باونڈی کی خلاف ورزیوں کا سلسلہ تھم نہ سکا۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی افواج نے گزشتہ رات چیری کوٹ سیکٹر کے گاؤں سیریاں اور شکر گڑھ سیکٹر کے گاوں ننگال میں شہری آبادی کو نشانہ بنایا۔
Indian Army troops resorted to unprovoked ceasefire violation late last night along LOC and Working Boundary in Chirikot and Shakargarh Sectors deliberately targeting civilian population.
Due to indiscriminate fire of mortars in Chirikot Sector along LOC ... (1/2)— DG ISPR (@OfficialDGISPR) April 12, 2020
بھارتی فوج کی فائرنگ اورگولہ لگنے سے چری کوٹ سیکٹر میں سے 35 سالہ اور شکرگڑھ سیکٹر میں 57 سالہ شہری شدید زخمی ہوگئے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ بھارتی فائرنگ سے زخمی ہونے والے دونوں افراد کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔
... 35 years old innocent civilian resident of Serian village got injured in Shakargarh Sector along Working Boundary, 57 years old citizen resident of village Nangal sustained serious injuries.
Both Injured have been evacuated and being provided with medical care. (2/2)— DG ISPR (@OfficialDGISPR) April 12, 2020
ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتایا کہ پاک فوج نے بھارتی اشتعال انگیری کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے بھارتی چوکیوں کو نشانہ بنایا اور دشمن کی توپوں کو خاموش کرادیا۔
واضح رہےکہ بھارتی فورسز نے گزشتہ روز بھی ایل اوسی کےشاردہ ،ددنیال اور شاہ کوٹ سیکٹرز میں مارٹر گولے فائر کئے تھے،بھارتی فورسز نے جان بوجھ کر شہری آبادی کو نشانہ بنایا تھا جس کے نتیجے میں 2لڑکیوں سمیت 6افراد زخمی ہوئے تھے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق رواں سال بھارتی فوج ایل او سی پر 708 بار اشتعال انگیزیاں کرچکی ہے جس سے 2 شہری شہید اور 40 زخمی ہوئے ہیں۔
