کراچی کی 11یوسیز کی متاثرہ گلیوں اور علاقوں کوسیل کرنے کا عمل جاری 

اپ ڈیٹ 12 اپريل 2020 08:26am

کراچی:شہر قائد میں کورونا کیسز سامنے آنے کے بعد کراچی کی 11یوسیز کی متاثرہ گلیوں اور علاقوں کو سیل کرنے کا عمل جاری ہے، ان علاقوں میں سیکیورٹی اہلکار تعینات کردیئے گئے تاہم کئی علاقوں کی اہم سڑکوں کو بھی بند کردیا گیا۔

سندھ میں کورونا کا خطرہ بڑھ گیا ،جس کے بعد سندھ حکومت نے فیصلہ کرلیا کہ کراچی کے صرف ان علاقوں کو ہی سیل کیا جائے گا، جہاں کیسز زیادہ سامنے آئے۔

 گزشتہ روز حکومت سندھ نے کراچی کی ان 11یونین کونسلز کو سیل کرنے کا حکم دیا لیکن کچھ دیر بعد اس فیصلے کو واپس بھی لے لیا۔

سندھ حکومت نے جن 11یونین کونسلزکو سیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے، ان میں زیادہ کیسز رپورٹ ہونے والوں کی ان گلیوں کے داخلی اورخارجی راستوں پر رینجرزاورپولیس تعینات کرکے انہیں بندکردیا گیا۔

   ڈسٹرکت ایسٹ  میں  یوسی گیلانی اسٹیشن ،ڈالمیا،جمال کالونی ،پہلوان گوٹھہ،گلزار ہجری،فیصل کینٹ ،منظور کالونی جیکب لائن  اور جمشید کوارٹر کے علاقے شامل ہیں۔

 فیلڈ ایپی ڈیمیالوجی اینڈ لیبارٹری ٹریننگ پروگرام (ایف ای ایل ٹی پی) نے کراچی کی 42یونین کونسلوں کوہاٹ اسپات قرار دیا تھا۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ  پہلے ہی کہہ چکے ہیں کہ وہ سندھ میں بڑھتے ہوئے کیسز کی وجہ سے پریشان ہیں۔

Read Comments