امریکا میں کوروناوائرس سے ہلاکتیں،پہلی بارتمام ریاستیں آفت زدہ قرار

اپ ڈیٹ 12 اپريل 2020 07:58am

نیویارک:امریکا میں کورونا وائرس  سے صوتحال بدترین ہونے لگی،20ہزار سے زائد ہلاکتوں کے بعدپہلی بارتمام ریاستوں کو آفت زدہ قراردے دیا گیا۔

امریکا میں کورونا وائرس نے تباہی مچادی،24گھنٹوں کے دوران سینکڑوں افراد موت کا شکارہوگئے ،اب تک 20ہزارسے زائد افراد لقمہ اجل بن چکے،صرف نیویارک میں ساڑھے 8 ہزارسےزائد ہلاکتیں ہوئیں ۔

گورنرنےلاک ڈاون اورنقل وحرکت پرعائد پابندیوں میں نرمی سے صاف انکار کردیا ،ریاست کے اسکول بھی ستمبرتک بند رہیں گے،امریکابھرمیں 5لاکھ 33ہزارسےزائدافراد وائرس کا شکارہیں۔

حکام کی جانب سے پہلی بارتمام ریاستوں کو آفت زدہ قرار دے دیا گیا ، تمام ریاستوں میں ہنگامی صورتحال نافذ ہے۔

ادھرحکام کا کہنا ہے کہ امریکی حکومت نے چینی شہرووہان کی لیب کو 3.7 ملین ڈالر کیی گرانٹ دی ہے ،جویہ کھوج لگائےگی کیا یہ وائرس چمگادڑوں کے ذریعےپھیلا۔

Read Comments