Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
روم:کورونا وائرس نے دنیابھر میں ایک لاکھ 13ہزار افراد کی جان لے لی جبکہ 18لاکھ سے زائد افراد کورونا وائرس سے متاثرہیں۔
کورونا وائرس نے دنیا بھر میں تباہی مچادی،ہلاکتیں ایک لاکھ 13ہزار سے تجاوز کر چکی ہیں۔
کورونا وائرس کے باعث امریکا کا حال سب سے خراب ہے،24گھنٹوں میں مزید ایک ہزار 90افراد جان سے گئے، امریکا میں ہلاکتیں 21ہزار 667ہوگئیں۔
کورونا وائرس سے اٹلی میں بھی آج 431ہلاکتیں ہوئیں ،جس کے بعد تعداد 19ہزار 899ہوگئی جبکہ اسپین میں مزید 366، فرانس میں 561، بیلجیئم میں 254اور جرمنی میں 37افراد ہلاک ہوئے۔
برطانیہ میں بھی 24گھنٹوں میں 737ہلاکتیں ہوئیں،جس کے بعد مرنے والوں کی تعداد 10ہزار 612 ہوگئی۔
چوبیس گھنٹوں میں ایران میں 117، ترکی میں 97، انڈؤنیشیا میں 46اور سعودی عرب میں 7اموات ہوگئی، دنیا بھر میں 18لاکھ 37ہزار سے زائد افراد مہلک مرض میں مبتلا ہیں۔