Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
راولپنڈی :پاک فوج کا تربیتی مشاق طیارہ گجرات کے قریب گرکر تباہ ہوگیا، حادثے میں دونوں پائلٹ شہید ہوگئے ۔
پاک فوک کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق، پاک فوج کا تربیتی طیارہ آج صبح معمول کی تربیتی پروازپرتھا کہ حادثے کا شکارہوگیا ۔
گجرات کے قریب مشاق طیارہ گر کر تباہ ہوگیا،حادثے کے نتیجے میں دونوں پائلٹ شہید ہوگئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق، انسٹرکٹرپائلٹ میجرعمراورتربیتی پائلٹ لیفٹیننٹ فیضان حادثے میں شہید ہوئے ، میجرعمر کا تعلق گجرات اورلیفٹیننٹ فیضان کا تعلق کلرکہارسے ہے۔