بھارتی فوج کی ایل او سی پر فائرنگ اور گولہ باری،بچہ شہید،4شہری زخمی
راولپنڈی :لائن آف کنٹرول (ایل اوسی)پر سیز فائر کی خلاف ورزیاں جاری ہیں، بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ اور گولہ باری سے 2سالہ بچہ شہید جبکہ خاتون سمیت 4شہری زخمی ہوگئے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار کے مطابق بھارت نےجنگ بندی معاہدےاوربین الاقوامی کنونشنزکی دھجیاں بکھیردیں،بھارتی فوج نے چری کوٹ ،رکھ چکری ،بروہ اور ڈھڈنیال سیکٹرز پر بلااشتعال فائرنگ کی۔
LOC Update Last 24 hours: Indian Army troops in total disregard to ceasefire agreement & international conventions initiated unprovoked ceasefire violations along LOC deliberately targeting civilian population in Baroh, Dhudnial, Rakhchikri and Chirikot Sectors... (1/3)
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) April 13, 2020
ترجمان پاک فوج کے مطابق بھاری فوج کی جانب سے بھاری ہتھیاروں سے گولہ باری کی گئی،بھارتی فوج نے جان بوجھ کر ایل او سی پر شہری آبادی کو نشانہ بنایا۔
پاک فوج کی جانب سے بھارتی اشتعال انگیزیوں پربھرپورجوابی کارروائی کی گئی اور پاک فوج نے مؤثراندازمیں ان بھارتی چوکیوں کونشانہ بنایا جہاں سے پاکستانی علاقوں میں فائرنگ کی جارہی تھی۔
...Pakistan Army troops effectively responded and targeted those Indian posts which initiated fire. Due to indiscriminate Indian fire of heavy weapons and mortars, a two years old minor Muhammad Haseeb in Dhudnial Sector, embraced shahadat... (2/3)
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) April 13, 2020
ڈی جی آئی ایس پی آرکے مطابق بھارتی گولہ باری سے ڈھڈنیال کا2 سالہ بچہ محمد حسیب شہید ہوگیا جبکہ بروہ ،چری کوٹ اوررکھ چکری سے ایک خاتون سمیت 4شہری زخمی ہوگئے جن میں ایک 72 سالہ شہری بھی شامل ہے،زخمیوں کوعلاج کیلئے قریبی طبی مراکزمنتقل کردیا گیا ہے ۔
...while 4 citizens including a woman and 72 years old senior citizen in Baroh, Rakhchikri and Chirikot Sectors sustained serious injuries. Injured have been evacuated to nearby health facility for necessary medical care. (3/3)
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) April 13, 2020
