آزاد کشمیر میں احساس کفالت اور بی آئی ایس پی کے تحت مالی امداد کی تقسیم جاری

شائع 13 اپريل 2020 02:12pm

آزاد کشمیر میں احساس کفالت اور بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت 2 کھ 48 ہزار 814 خاندانوں میں تقریباً 3 ارب روپے کی مالی امداد کی تقسیم جاری ہے۔

آزادکشمیرمیں وزیراعظم پاکستان کے احساس کفالت پروگرام اور بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے 2 لاکھ 48 ہزار 814 مستحق اور متاثرہ خاندانوں میں امدادی رقم کی تقسیم جاری ہے اب تک 20 ہزار خاندانوں میں 30 کروڑ روپے سے زائد رقم تقسیم کی جاچکی ہے۔

گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج برائے طلباء مظفرآباد میں مستحق خواتین کے ہجوم کے پیش نظر انتظامیہ، پولیس اور رضاکاروں نےسماجی فاصلوں کو قائم رکھنے اور پیدل سفر طے کرکےآنے والی خواتین کے ہاتھوں کو سینٹائز کرکے کورونا سے بچاؤ سے متعلق احتیاطی تدابیر اختیار کیے ہوئے ہیں۔

آزاد کشمیر میں جاری لاک ڈاؤن اور ہفتہ اتوار کے روز بینک بند ہونے کے باعث مستحقین میں امدادی رقم کی فوری تقسیم کا عمل متاثر ہورہاہے۔

Read Comments