Aaj Logo

شائع 13 اپريل 2020 03:01pm

اپنے ہاتھوں کے ساتھ ساتھ دل بھی صاف رکھیں، مہوش حیات

پاکستان کی معروف اداکارہ مہوش حیات نے انسٹاگرام پر اپنی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ اپنے ہاتھوں کے ساتھ ساتھ دل بھی صاف رکھیں۔

ان دنوں دنیا بھر میں کورونا وائرس نے تباہی مچائی ہوئی ہے اور اس سے اب تک 18 لاکھ 73 ہزار سے زائد افراد متاثر جبکہ 1 لاکھ 16 ہزار سے زائد افراد موت کا شکار ہوچکے ہیں۔

اس وباء سے بچاؤ کیلئے عالمی ادارہ صحت نے ہاتھوں کو زیادہ سے زیادہ دھونے کا مشورہ دیا ہے تاہم مہوش حیات نے اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ اپنے ہاتھوں کے ساتھ ساتھ دل کو بھی صاف رکھیں۔

 

View this post on Instagram

 

‪Haathon ke saath saath dil bhi saaf rakhein ! ✔️💁🏻‍♀️ #MehwishHayat #StayHome ‬#bekind

A post shared by Mehwish Hayat (@mehwishhayatofficial) on

مہوش حیات کے اس پیغام کو ساتھی اداکاروں کے ساتھ ساتھ دیگر سوشل میڈیا صارفین بھی بھرپور سراہ رہے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں کورونا وائرس کے تناظر میں مہوش نے ایک ویڈیو ٹویٹر پر شیئر کی تھی جس میں انہوں نے کہا تھا کہ پاکستان کو اس وقت سب سے بڑے چیلنج کا سامنا ہے لیکن اس صورتحال میں ہم جیسے اقدامات اٹھائیں گے وہی آنے والی نسلوں کی قسمت کا فیصلہ کریں گے۔

انہوں نے مزید کیا کہا تھا؟ ذیل میں ویڈیو ملاحظہ کریں۔

Read Comments