وزارت ریلوے کا ٹرین آپریشن 24 اپریل تک بحال نہ کرنیکا فیصلہ

شائع 13 اپريل 2020 04:41pm

وزارت ریلوے نے ٹرین آپریشن 24 اپریل تک بحال نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔25اپریل کو نئی صورت حال پر دوبارہ غور کے بعد ٹرینیں چلانے یا نہ چلانے کا فیصلہ ہوگا۔

وزیر ریلوے شیخ رشید نے ویڈیو پیغام میں کہارمضان شروع ہونےپرفیصلےپردوبارہ غورکیاجائےگا۔15اپریل کوچلنےوالی ٹرینیں25اپریل کوچلائیں گے۔

انہوں نے کہامسافرٹرینیں 24رات12بجےتک بندرہیں گی۔25اپریل کوٹرین سروس حالات کودیکھ کربحال کی جائےگی۔ٹرینیں بطورموبائل اسپتال تفتان اورچمن کودینےکےلئےتیارہیں۔

Read Comments