Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
کورونا وائرس سے نمٹنے کےلئے جاری کوششوں میں تعاون کرتے ہوئے ایشیائی ترقیاتی بینک نے 20 ارب ڈالر کے ریسکیو پیکج کا اعلان کر دیا۔
ایشیائی ترقیاتی بنک نے اپنے پیکج کا حجم ساڑھے چھ ارب ڈالر سے بڑھا کر20 ارب ڈالر کردیا۔ممبر ممالک کو رقم کی جلد فراہمی کےلئے نئے اقدامات کی بھی منظوری دےدی گئی۔
اعلامیہ کے مطابق 13ارب ڈالرزممبر ممالک کی حکومتوں کو دو ارب ڈالر نجی شعبہ کو دئیے جائیں گے۔
صدر اے ڈی بی کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کی وباءنے ایشیائی معیشتوں اور ترقی کو سخت نقصان پہنچایا ہے۔ وباءنے غربت کے خاتمے میں کامیابیوں کو ریورس اور معیشتوں کوبحران کی طرف دھکیلا ہے۔ کورونا وائرس عالمی معیشت کو چار اعشاریہ آٹھ فیصد تک متاثر کرسکتا ہے۔