دنیا بھرمیں کورونا وائرس سے ہلاکتیں ایک لاکھ 29ہزار 692تک پہنچ گئیں

اپ ڈیٹ 14 اپريل 2020 10:44am

نیویارک:دنیا بھرمیں مہلک کورونا وائرس سے ہلاکتیں ایک لاکھ 29ہزار 692تک پہنچ گئیں جبکہ 19لاکھ 24ہزار 679متاثرین ہیں۔

امریکامیں23ہزار640افراد کورونا وائرس کے باعث جان سے چلےگئے جبکہ متاثرین کی تعداد5لاکھ 86ہزارسے تجاوزکرگئی جبکہ 12ہزار سے زائد افراد کی حالت تشویشناک ہے۔

اسپین کورونا وائرس سے متاثرہ دوسرا بڑا ملک بن گیا،جہاں  اب تک 17ہزار756ہلاکتیں ہوچکی ہیں جبکہ ایک لاکھ70ہزارسےزیادہ افراد متاثر ہیں۔

اٹلی میں کورونا وائرس سے 20ہزار465اوربرطانیہ میں11ہزار 329افراد ہلاک ہوگئے۔

چین میں دیگر ممالک سے لوٹنےوالے شہریوں میں کوروناوائرس سامنےآنےلگا۔

Read Comments