اپ ڈیٹ 14 اپريل 2020 10:44am

پشاور میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ،موسم خوشگوار

پشاور:پشاور میں صبح سے وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے جس کی وجہ سے موسم خوشگوار ہوگیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج ابیٹ آباد، مانسہرہ، صوابی، دیر، چترال، مردان ، پشاور،کوہاٹ اور کرم بنوں ، ڈی آئی خان ا ورزیر ستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

پشاور میں کالے بادلوں کا راج ہے اور وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ بھی جاری ہے جبکہ ہنگو میں بھی بارش اور ژالہ باری سے موسم خوشگوار ہوگیا، دیر میں بھی موسلادھار بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا۔

Read Comments