Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
روم:کورونا وائرس سے دنیا بھر میں ہلاکتیں 1لاکھ 25 سے تجاوز کرگئیں جبکہ 19 لاکھ 83 ہزار افراد متاثر ہوئے۔
کورونا وائرس سے دنیا بھر میں ہلاکتوں کا سلسلہ جاری ہے، ایک لاکھ 25ہزار سے زائد افراد مہلک وائرس کے باعث جان کی بازی ہارگئے۔
امریکا کا حال سب سے خراب ہے، جہاں ایک دن میں مزید 1555افراد ہلاک ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 25ہزار سے بھی تجاوز کر گئی۔
برطانیہ میں 24گھنٹوں کے دوران 778افراد لقمہ اجل بنے،مجموعی تعداد 12ہزار107ہوگئی جبکہ اٹلی میں مزید 602، اسپین میں 300اور فرانس میں 762افراد ہلاک ہوگئے۔
اس کے علاوہ ایران میں مزید 98افراد ہلاک ہوئےجس کے بعد تعداد 4ہزار 683ہوگئی۔
ترکی میں 107،بیلجیئم میں 254،ہالینڈ میں 122اموات ہوئیں جبکہ سعودی عرب میں بھی مزید 8افراد جاں بحق ہوگئے۔
دنیا بھر میں 19لاکھ 83ہزارسے زائد افراد کورونا وائرس میں مبتلا ہوچکے ہیں۔