کراچی میں کورونا وائرس کے کیسز سامنے آنے کے بعد بیشتر گلیاں سیل

اپ ڈیٹ 15 اپريل 2020 09:17am

  کراچی میں کورونا وائرس کے کیسز سامنے آنے کے بعد بیشتر گلیوں کو سیل کردیا گیا، خداداد کالونی میں یو سی 10اور 11میں راشن کی فراہمی اور دیگر سہولیات کا سلسلہ جاری ہے۔

  کراچی میں لاک ڈاؤن کے پیش نظر   بیشتر گلیوں کو سیل کیاگیا،  خداداد کالونی میں یونین کو نسل 10اور 11 کی گلیوں کو سیل کیاگیا۔

یوسی چیئرمین آصف کا کہنا ہے کہ ان گلیوں میں 240 گھر ہیں جہاں راشن سمیت تمام سہولیاے فراہم کررہے ہیں ۔

اہلہ محلہ نے کہا کہ لاک ڈاؤن کو برقرار رکھنا ضروری ہے،  کورونا جیسی خطرناک وباء سے بچنے کیلئے حکومتی احکامات پر عملدرآمد ناگزیر ہے، ساتھ ہی عوام کو سہولیات دینا بھی لازم ہے۔

Read Comments