وزیراعلیٰ پنجاب کا کورونا کے تشخیصی ٹیسٹ کی تعداد10ہزارتک بڑھانے کااعلان

اپ ڈیٹ 15 اپريل 2020 09:27am

لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کورونا کے تشخیصی ٹیسٹ کی استعداد کار روزانہ 10ہزارتک بڑھانے کااعلان کردیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ پنجاب بہت جلد 10 ہزار کورونا ٹیسٹ کرنے کی صلاحیت حاصل کر لے گا،8نئی لیبزبنانے کا کام آخری مراحل میں ہے،صوبے میں 43 ہزار سے زائد کورونا ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ لاک ڈاؤن میں نرمی کا مقصد عوام کو سہولت فراہم کرنا ہے، ناجائزہ فائدہ نہ اٹھایا جائے، مختلف انڈسٹریز کو کھولنے کا کیس ٹو کیس جائزہ لیا جائے گا، کورونا سے بچاؤ کیلئے لاک ڈاؤن کے مثبت نتائج سامنے آرہے ہیں۔

عثمان بزدار نے کورونا میں مبتلا ہونےوالے لاہور راوی ٹاؤن کے 2 کمسن بہن بھائیوں کو میو اسپتال میں چاکلیٹس،کھلونے اور دیگر تحائف بھجوائےاور جلد صحتیابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار  نے ہدایت کی ہے کہ بچوں کی صحت سے مسلسل آگاہ رکھا جائے۔

Read Comments