شاہد خاقان عباسی اور دیگر ملزمان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور

اپ ڈیٹ 15 اپريل 2020 08:57am

کراچی:احتساب عدالت نے مسلم لیگ ن کے رہنماءشاہد خاقان عباسی اور دیگر ملزمان کی غیر قانونی بھرتیوں سے متعلق ریفرنس میں حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منطور کرلی۔

 کراچی کی  احتساب عدالت میں سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی اور دیگر  کی غیر قانونی بھرتیوں سے متعلق ریفرنس کی سماعت ہوئی۔

سابق وزیراعظم  شاہد خاقان عباسی اور ارشد مرزا کی جانب سے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی گئی۔

ملزمان کے وکیل نے عدالت کو بتایا کورونا  وائرس اور لاک ڈاؤن کی وجہ سے شاہد خاقان عباسی عدالت میں پیش نہیں  ہوسکتے، جس پر عدالت نے ملزمان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرلی۔

 نیب نے شاہد خاقان عباسی اور دیگر کیخلاف ریفرنس کی تفصیلات عدالت میں جمع  کرادیں۔

عدالت نے سابق ایم ڈی پی ایس او شیخ عمران الحق اور یعقوب کو ریفرنس کی نقول فراہم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے ریفرنس کی مزید سماعت 14 مئی تک ملتوی کردی۔

احتساب عدالت کراچی نے آئندہ سماعت پر تمام ملزمان کو حاضری یقینی بنانے کا حکم دے دیا۔

 نیب کے مطابق شاہد خاقان عباسی نے وزیر پیٹرولیم کی حیثیت سے ایم ڈی پی ایس او  عمران الحق کا تقرر غیر قانونی طور پر کیا تھا ،عدالت نے شاہد خاقان عباسی کے ناقابل  ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے۔

Read Comments