وزیر اعلیٰ پنجاب کا تشخیصی ٹیسٹ کی استعداد کارروزانہ 10ہزار تک بڑھانے کااعلان

شائع 15 اپريل 2020 01:15pm

 وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار نے کورونا کے تشخیصی ٹیسٹ کی استعداد کار میں روزانہ 10ہزار تک بڑھانے کا اعلان کردیا۔ ان کا کہنا تھا کہ 8نئی لیبزبنانے کا کام آخری مراحل میں ہے۔رمضان میں عام آدمی کو ریلیف دینے کا طریقہ کار طے کیا جا رہا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا کہ پنجاب میں 43 ہزار سےزائد کورونا ٹیسٹ کئے جاچکے ہیں اور4500 بستروں پر مشتمل فیلڈ ہسپتال بھی قائم کردیے گئے ہیں۔ تاہم ان ہسپتالوں میں بستروں کی تعداد10 ہزار تک  بڑھائی جا سکتی ہے۔

وزیر اعلیٰ نے کہا پنجاب میں ایس او پیزکے مطابق کنسٹرکشن انڈسٹری اوپن کر رہے ہیں۔مختلف انڈسٹریز کو کھولنے کا کیس ٹو کیس جائزہ لیا جائے گا۔ تاہم مقامی سطح پر لاک ڈاؤن میں نرمی یا سختی کا اختیار کمشنر کو ہوگا۔ لاک ڈاؤن میں نرمی کا مقصد عوام کو سہولت فراہم کرنا ہے۔

دوسری جانب وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار بھکرپہنچ گئے جہاں انہوں نے مقامی لوگوں کے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرائی اور ٹڈی دل کے حملے کا جائزہ لیتے ہوئے کہنا تھا ٹڈی دل کے مکمل خاتمے تک سپرے جاری رکھا جائے گا۔

Read Comments