Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
وزیرِ اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کہتے ہیں کہ لاک ڈاؤن میں مخصوص طبقوں کےلئےنرمی کا فیصلہ وقت کا تقاضہ تھا۔وزیرِ اعلیٰ سندھ سے گزارش ہے کہ وہ میڈیا کے سامنے وزیرِاعظم اور وفاقی حکومت کے خلاف ذو معنی باتیں نہ کریں۔
وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان انتہائی محتاط انداز میں کرونا کے خلاف برسرِ پیکار ہیں۔ وفاقی حکومت پالیسی اور انتظامی لحاظ سے بروقت اور قابلِ عمل فیصلے کر رہی ہے۔ حکومت کے بروقت اور دانشمندانہ فیصلوں سے کرونا کے کیسز اور اموات متوقع شرح سے کم ہیں۔
انہوں نے کہااحساس پروگرام کے تحت اب تک 27 لاکھ سے زائد خاندانوں میں تقریباً 33 ارب کی رقوم تقسیم کی جا چکی ہیں۔
وزیر اطلاعات کا مزید کہنا تھا کہ وزیرِ اعلیٰ سندھ میڈیا کے سامنے وزیرِ اعظم عمران خان اور وفاقی حکومت کے خلاف ذو معنی باتیں نہ کریں۔ یہ وقت سیاسی پوائنٹ اسکورنگ سے ہٹ کر پوری ذمہ داری سے کرونا کے خلاف لڑنے کا ہے۔