شوبز شخصیات کی پرائیوٹ ویڈیوز لیک ہونے میں کس کا ہاتھ ہوتا ہے؟

اپ ڈیٹ 15 اپريل 2020 05:19pm

پاکستان کی مشہور ماڈل و اداکارہ نادیہ حسین کا کہنا ہے کہ پرائیوٹ ویڈیوز لیک ہونے میں بعض شوبز شخصیات کا اپنا ہی ہاتھ ہوتا ہے۔

نجی ٹی وی کے شو 'بول نائٹس وِد احسن خان' میں اپنے ایک حالیہ انٹریو میں انہوں نے کہا کہ یہ سچ ہے کہ کچھ لوگ شہرت حاصل کرنے کیلئے اپنی پرائیوٹ ویڈیوز خود لیک کرتے ہیں۔

نادیہ حسین کی اس بات پر گلوکار فاخر نے تردید کرتے ہوئے کہا کہ میرے کے خیال میں پاکستان میں کوئی بھی سنی لیون نہیں بننا چاہے گا۔

بعدازاں نادیہ حسین نے بحث کے دوران اپنی بات کو مستند بنانے کیلئے اپنے بھائی کے ہاتھوں غیرت کے نام پر قتل ہونے والی پاکستانی کی ماڈل قندیل بلوچ کی مثال دی۔

Read Comments