'مفتی منیب کو اتنا بڑا چاندنظرنہیں آتا کورونا کیا نظرآئےگا'
وفاقی وزیر فواد چوہدری کہتے ہیں ماہ رمضان کا چاند24اپریل کو نظرآئےگا۔یکم رمضان 25اپریل کو ہوگا۔
ٹوئٹر پیغام میں فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ کوروناکی وجہ سےلوگ چانددیکھنےکےلئےاکٹھانہیں ہونگے۔آئندہ سال موقع ملاتوچاند رات کی تقریبات کریں گے۔
انہوں نے کہامولانا منیب الرحمان کا بہت احترام کرتاہوں۔مفتی منیب کواتنابڑا چاندنظرنہیں آتا کوروناکیا نظرآئےگا۔
جہاں تک رمضان کا تعلق ہے 24 اپریل کو رمضان کا چاند نظر آجائیگا اور انشاآللہ 25 اپریل کو پہلا روزہ ہو گا۔ پہلے ارادہ تھا اس بار لوگوں کو اکٹھا کریں گے چاند دیکھنے کیلئے لیکن اب کرونا نے ہر اجتماع کینسل کرا دیا۔ انشاللہ اگلے سال موقع ملا تو چاند رات کی تقریبات کریں گے۔
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) April 15, 2020
انہوں نے مزید کہا وزارت مذھبی امور کی توجہ دلائ ہے کہ آپ کی وزارتی کمیٹی کے سربراہ اگر حکومتی احکامات کا یوں مذاق اڑائیں گے تو باقیوں سے کیا توقع؟