وزیر اعظم عمران خان کی ڈی جی آئی ایس آئی سے ملاقات

شائع 15 اپريل 2020 04:30pm

وزیراعظم عمران خان نے ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید  سےملاقات کی۔قومی سلامتی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیر اعظم آفس کے ترجمان کے مطابق وزیر اعظم عمران خان سے ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے ملاقات کی ہے۔

ملاقات کے  حوالے سےجاری کردہ اعلامیہ میں بتایا گیاہے کہ وزیر اعظم  عمران خان اورڈی جی  آئی ایس آئی نے ملاقات کے دوران قومی سلامتی کے امور پر بات چیت کی ہے۔

Read Comments