عالمی مارکیٹ کے بعد مقامی صرافہ بازار میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ

شائع 15 اپريل 2020 05:03pm

عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کےبعد مقامی صرافہ بازار میں بھی سونے کی قیمتوں اضافہ دیکھنے میں آیا۔سونے کا فی تولہ بھاؤ ایک لاکھ چھ سو روپے تک پہنچ گیا۔

عالمی منڈی میں سونےکی قیمت میں تین ڈالرز کااضافہ ہوا ہےجس کےبعد قیمت 1724 ڈالر فی اونس ہوگئی۔

بین الاقوامی مارکیٹ کا اثر پاکستان کےصرافہ بازاروں پر بھی دیکھا گیا اور دس گرام سونے کی قیمت میں ایک بہتر روپے اضافہ دیکھا گیا اور پہلی بار دس گرام سونے کی قیمت 86 ہزار248روپے  ہوگئی۔ جبکہ فی تولہ دو سو روپے اضافےسےایک لاکھ چھ سوروپے تک پہنچ گئی۔

Read Comments