وزیر اعظم کاسوشل میڈیا پر اعلیٰ عدلیہ کیخلاف پروپیگنڈے کا نوٹس

شائع 15 اپريل 2020 06:45pm

سوشل میڈیا پر اعلی عدلیہ اور چیف جسٹس کے خلاف چلنے والی مہم پر وزیراعظم عمران خان نے نوٹس لے لیا ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے ڈی جی ایف آئی اے کو اعلیٰ عدلیہ کے خلاف پروپیگنڈا کرنے والوں کے خلاف انکوائری کی ہدایت کردی۔

وزیراعظم نے کہا کہ ذمہ داران کا تعین کرکے قانون کے مطابق کارروائی کی جائے۔

وزیراعظم آفس نے مراسلہ بھی جاری کردیا۔

Read Comments