کورونا کیسز میں مسلسل اضافہ:خیبرپختونخوامیں لاک ڈاؤن میں نرمی

اپ ڈیٹ 16 اپريل 2020 10:31am

پشاور:خیبرپختونخوامیں کورونا کیسز میں مسلسل اضافے کے باوجود لاک ڈاؤن میں نرمی کردی گئی۔

خیبرپختونخوا میں کوروناکیسزمیں مسلسل اضافہ ہورہا ہے،محکمہ صحت کےمطابق گزشتہ24گھنٹوں میں مزید50کیسزرپورٹ ہوئے جس کیساتھ صوبےمیں کوروناسےمتاثرہ افرادکی تعداد912ہوگئی ۔

کوروناسے ہلاکتیں بھی42تک جاپہنچی جبکہ 1ہزار835مشتبہ مریضوں کے ٹیسٹ آنا باقی ہے،صوبے بھر میں کوروناسےاب تک191مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔

دوسری جانب کیسز میں مسلسل اضافے کے باوجودخیبرپختونخواکابینہ نے لاک ڈاون میں نرمی کی منظوری دیتے ہوئے اشیاء خوردنوش اور میڈیسن کی دکانوں سمیت تعمیراتی مٹریل کی سپلائی اور روزمرہ کی اشیا کی دکانیں کھولنے کی اجازت دے دی  جبکہ بین الاضلاعی پبلک ٹرانسپورٹ پر پابندی برقرار رہے گی۔

 احساس پروگرام کے تحت نقد رقوم کی ادائیگی پرصوبائی حکومت کی جانب سے عائد15فیصد ٹیکس میں بھی چھوٹ دے دی گئی۔

نرمی کیساتھ ہی شہری احتیاطی تدابیر کو بھی نظر انداز کرنے لگے اور سماجی فاصلے کو خاطر میں بھی نہیں لایا جارہا جبکہ ماسک اور دستانوں کا استعمال بھی کم ہونے لگا جس سے کورونا وائرس کے مزید پھیلنے کا خدشہ ہے۔

Read Comments