امریکی صدرکایکم مئی سےقبل لاک ڈاؤن ختم کرنے کا عندیہ

اپ ڈیٹ 16 اپريل 2020 10:31am

واشنگٹن :امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یکم مئی سے قبل لاک ڈاؤن ختم کرنے کا عندیہ دے دیا۔

امریکی صدرکا یکم مئی سے قبل لاک ڈاؤن ختم کرنے کا عندیہ دیتےہوئے کہا کہ کچھ ریاستیں رواں ماہ میں ہی دوبارہ کھل جائیں گی،امریکا میں کورونا کی شدت کا مشکل وقت گزرگیا ،معمولات زندگی جلد دوبارہ بحال ہوں گے،جلدعوام کو آگاہ کردیاجائے گا۔

ڈونلڈٹرمپ نے کہا کہ عوامی صحت کومدِنظررکھتےہوئےبتدریج اقتصادی سرگرمیوں کی بحالی اوربیشتر ریاستوں کو کھولنے کے حوالے سے انتظامیہ جلد رہنمااصول جاری کرے گی۔

دوسری جانب عوام بھی گھر بیٹھنے کو تیار نہیں ہیں مشی گن میں سڑکوں پر لاک ڈاؤن کیخلاف احتجاج کیا۔

ادھرامریکی صدر ٹرمپ نےعالمی ادارہ صحت کی فنڈنگ روک دی،کہاہلاکتوں کاذمےداریہ ہی ادارہ ہے ،اسےسب معلوم تھا کہ کیا ہورہا ہےامریکامیں اب تک مہلک وائرس سے 28ہزار529افرادہلاک ہوچکے ہیں جبکہ 6لاکھ44ہزار 80 سے زائدافرادمیں وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے۔

Read Comments