“لاک ڈاون میں نرمی کا مطلب یہ نہیں کہ کورونا کا چیلنج ختم ہوگیا”
اسلام آباد:وزیراعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ لاک ڈاون میں نرمی کا مطلب یہ نہیں کہ کورونا کا چیلنج ختم ہوگیا ہے،اس وباء سے جنگ جاری ہے، ہم نے خود کو بھی محفوظ رکھنا ہے اور دوسروں کو بھی بچانا ہے۔
معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے لاک ڈاؤن میں نرمی عوام کی زندگیوں میں آسانی، اشیائے ضروریہ کی بروقت فراہمی اور دیگر سہولیات کو یقینی بنانے کیلئے ہے،اس کا مطلب یہ ہرگز نہیں کہ کورونا کا چیلنج ختم ہوگیا ہے،اس وباء سے جنگ جاری ہے، ہم نے خود کو بھی محفوظ رکھنا ہے اور دوسروں کو بھی بچانا ہے،تمام شہریوں کو حقوق اور فرائض میں توازن پیدا کرنا ہوگا۔
وزیراعظم عمران خان نے لاک ڈاؤن میں نرمی عوام کی زندگیوں میں آسانی، اشیائے ضروریہ کی بروقت فراہمی اور دیگر سہولیات کو یقینی بنانے کیلئے ہے۔اس کا مطلب یہ ہرگز نہیں کہ کرونا کا چیلنج ختم ہوگیا ہے۔اس وباء سے جنگ جاری ہے۔ ہم نے خود کو بھی محفوظ رکھنا ہے اور دوسروں کو بھی بچانا ہے۔
— Dr. Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) April 16, 2020
فردوس عاشق اعوان نے احتیاطی تدابیر اور سماجی فاصلوں پرسختی سے عمل جاری رکھنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ یہ جنگ عوام کی مدد اور تعاون کے بغیر نہیں جیتی جاسکتی،ذمہ دار شہری کا کردار ادا کرتے ہوئے احتیاط کا دامن ہاتھ سے نہ چھوڑیں،کورونا کا واحدعلاج احتیاط اور پرہیز ہے۔
تمام شہریوں کو حقوق وفرائض میں توازن پیداکرنا ہوگا۔اپیل کرتے ہیں کہ احتیاطی تدابیر اور سماجی فاصلوں پرسختی سے عمل کریں۔یہ جنگ عوام کی مدد اور تعاون کے بغیر نہیں جیتی جاسکتی۔ذمہ دار شہری کا کردار ادا کرتے ہوئے احتیاط کا دامن ہاتھ سے نہ چھوڑیں۔کروناکا واحدعلاج احتیاط اور پرہیز ہے۔
— Dr. Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) April 16, 2020
