کورونا وائرس سے دنیا بھر میں ہلاکتیں ایک لاکھ 44 ہزار سے تجاوز

اپ ڈیٹ 17 اپريل 2020 10:46am

نیویار:کورونا وائرس سے دنیا بھر میں ہلاکتیں ایک لاکھ 44 ہزار سے تجاوز کرگئیں۔

کورونا وائرس کے دنیا بھر میں وار جاری ہیں،ہلاکتوں کی تعداد ایک لاکھ 44ہزار سے تجاوز کرگئی جبکہ 21لاکھ 46ہزار سے زائد افراد مہلک وائرس سے ہلاک ہوچکے ہیں۔

  کورونا وائرس نے امریکا میں آج مزید1343افراد جان لے لی، جس کے بعد امریکا میں اب تک 33ہزار 931افراد ہلاک ہوچکے ہیں ۔

 بیلجیئم میں آج 417اور اسپین میں 318جبکہ اٹلی میں مزید 525 ہلاکتیں ہوئیں،تعداد 21ہزار 645 ہوگئی۔

 اسپین میں مزید 318 ہلاکتوں کے بعد تعداد19ہزار 130جبکہ  فرانس میں 753افراد جان سے چلے گئے ،اموات کی تعداد 17ہزار 167ہوگئی۔

اسی طرح برطانیہ میں بھی 861افراد کورونا کے باعث موت کے منہ میں چلے گئے،برطانیہ میں اب تک 13ہزار 729افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

Read Comments