وزیراعلیٰ پنجاب کی پولیس میں 10ہزار اہلکار بھرتی کرنے کی منظوری

اپ ڈیٹ 17 اپريل 2020 10:58am

لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے پولیس میں 10ہزار اہلکار بھرتی کرنے کی منظوری دے دی۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے پولیس میں 10ہزار اہلکار بھرتی  کرنے کی منظوری دیتے ہوئے کہا ہے کہ پولیس میں تمام بھرتیاں میرٹ پر ہوں گی،پولیس نفری کی کمی دور کرنے کیلئے مزید اقدامات کریں گے۔

عثمان بزدار نے کہا کہ کورونا وباء کے دوران موثر حفاظتی اقدامات کے حوالے سے پولیس نے مثالی کردار ادا کیاہے،پولیس جانفشانی سے فرائض سرانجام دے رہی ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہا ہے کہ جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی اور عوام کے جان ومال کے تحفظ کیلئے بھی پولیس افسروں اور اہلکاروں کے کردار کو سراہتے ہیں۔

Read Comments