شہباز شریف آج منی لانڈرنگ کیس میں نیب کے سامنے پیش ہوں گے

اپ ڈیٹ 17 اپريل 2020 10:46am

لاہور:اپوزیشن لیڈر  قومی اسمبلی شہباز شریف آج منی لانڈرنگ کیس میں نیب کے سامنے پیش ہوں گے۔

نیب لاہور کی جانب سے بھیجے گئے نوٹس میں شہباز شریف کو 2بجے پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔

نیب کی انویسٹی گیشن ٹیم مسلم لیگ نون کے صدر شہباز شریف سے  منی لانڈرنگ کیس میں آج تحقیقات کرے گی،شہبا زشریف کو متعلقہ ریکارڈ کے ساتھ ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔

‏نیب نے شہباز شریف سے وارثت میں موصول ہونے والی جائیداد کی تفصیلات طلب کی ہیں،ان کی اہلیہ نصرت شہباز کو ضلع قصور میں گھر تحفے میں دینے کے علاوہ زرعی آمدن اور بنک اکائنٹس کی تفصیلات بھی طلب کی گئیں ہیں۔

شہباز  شریف سے ان کی وزارت اعلی کے دور میں اثاثوں میں ہونے والے اضافے کی وضاحت بھی مانگی گئی ہے۔

Read Comments