سپریم کورٹ نے پی ایم ڈی سی کوچلانے کیلئے 9رکنی ایڈہاک کونسل قائم کردی

اپ ڈیٹ 17 اپريل 2020 02:14pm

اسلام آباد:سپریم کورٹ نے پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (پی ایم ڈی سی )کوچلانے کیلئے 9رکنی ایڈہاک کونسل قائم کردی ،جسٹس ریٹائرڈ اعجاز افضل خان سربراہ ہوں گے۔

سپریم کورٹ نےپی ایم ڈی سی کیس کا مختصر فیصلہ سنادیا، جسٹس اعجازالاحسن نے مختصر فیصلہ پڑھ کرسنایا ،ایڈہاک کونسل کی سربراہی جسٹس ریٹائرڈ اعجاز افضل خان کریں گے۔

ممبران میں اٹارنی جنرل ، سرجن جنرل آف پاکستان، وائس چانسلر نیشنل یونیورسٹی آف میڈیکل سائنسز، وائس چانسلریونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز، وائس چانسلرسندھ جناح میڈیکل یونیورسٹی ، وائس چانسلرخیبر میڈیکل یونیورسٹی ، وائس چانسلرشہید ذوالفقارعلی بھٹو میڈیکل یونیورسٹی ، وائس چانسلربولان میڈیکل یونیورسٹی کوئٹہ ، پرنسپل مونٹ مورینسی کالج آف ڈینٹسٹری لاہورشامل ہوں گے۔

 عدالت نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں زیرسماعت توہین عدالت کی درخواست بھی خارج کردی ،  تفصیلی فیصلہ بعد میں جاری کیا جائے گا ۔

Read Comments