Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں زبردست تیزی رہی۔ ڈیڑھ سال بعد ہنڈریڈ انڈیکس میں 1500 پوائنٹس کا اضافہ ہوگیا۔ ہنڈریڈ انڈیکس32 ہزار831 پر بند ہوگیا۔ حصص کی مالیت میں 220 ارب روپے سے زائد کا اضافہ ہوگیا۔
پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں کاروبار کے آغاز سے ہی زبردست تیزی رہی۔ کے ایم آئی انڈیکس میں پانچ فیصد اضافہ ہوا تو مارکیٹ میں اپر لاک لگ گیا۔
ایک گھنٹے بعد مارکیٹ دوبارہ کھلی تو ہنڈریڈ انڈیکس میں 1900 پوائنٹس سے زائد اضافہ ہوااور33 ہزار کی حد بحال ہوگئی۔
تاہم سیشن کے اختتام پر ہنڈریڈ انڈیکس1502 پوائنٹس اضافے سے 32 ہزار 831 پر بند ہوا۔
مارکیٹ میں آج333 کمپنیوں کے30 کروڑ 18 لاکھ شیئرز میں کاروبار کیا گیا۔
جس میں291کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ29میں کمی اور13 کے شیئرز کی قیمتوں میں استحکام رہا۔