Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
حکومت کا رمضان ریلیف پیکج، یوٹیلٹی اسٹورز پر ڈھائی ارب روپے کی سبسڈی فراہم کردی گئی۔گھی، چینی،آٹا، دودھ اوردالوں سمیت 19 اشیاء پر 50روپے تک کی کمی کی دی گئی شہری خوش ہیں لیکن کچھ شہری ریلیف کو منافع خوروں سے بچانے کا بھی مطالبہ کررہے۔
حکومت کی جانب سے دے جانے والے ریلیف پیکج تمام یوٹیلٹی اسٹورزپردیا جارہا ہے۔
سبسڈائزاشیاء کے نئے ریٹ کے مطابق گھی 30 ،چینی 15 اورآٹا چارروپے فی کلوسستا ہوگیا۔
مختلف دالیں 10سے 15 جبکہ بیسن پر20 روپے فی کلوکمی کی گئی۔چاول پربھی 10سے 15 روپے کی سبسڈی دی گئی ہے۔شہری ریلیف پیکج کوخوش آئند اقدام قراردے رہے ہیں۔
کجھور،مشروبات ، چائے کی پتی ، دودہ اور مصالحہ جات کی قیمیتں بھی کم کی گئیں۔کچھ شہری یوٹیلیٹی اسٹورسے تاجروں اور دکانداروں کی خریداری کی نشاندہی بھی کررہے۔
یوٹیلٹی اسٹور نے رمضان پیکچ کے تحت سیل کا ہدف 30 ارب روپے مقررکیا ہے۔