Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
سعودی عرب میں کورونا کیسز تیزی سے بڑھنے لگے۔ تعداد 6380 اور اموات 83 ہوگئیں۔ جبکہ 990 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔تمام قانونی اورغیرقانی طور پرمقیم افراد کامفت علاج کیاجائےگا۔
سعودی عرب میں کورونا سے بچاؤ کےلئے اقدامات کا سلسلہ جاری ہے۔
مختلف شہروں میں کرفیو اور لاک ڈاون برقرارہے جس پرسختی سے عملدرآمد کروایا جارہاہے۔ مکہ مکرمہ میں نیشنل گارڈز تعینات ہیں۔
چینی ماہرین کا آٹھ رکنی وفد بھی دارالحکومت ریاض پہنچ گیا۔
سعودی وزارت صحت نےبیرون ملک سے آنے والےمسافروں کو سات دن تک قرنطینہ میں رکھنے کی ہدایات کردی۔
سعودی بادشاہ سلمان بن عبدالعزیزنے قانونی اورغیرقانونی طورپرمقیم افرادکے مفت علاج کا اعلان کردیا۔ جبکہ
مقامی فوڈ کمپنیاں کی جانب سے ہزاروں کی تعداد میں فوڈ پیکٹ گھروں میں دیے جارہے ہیں۔
پاکستانی سفارت خانہ اورقونصلیٹ بھی مخیر پاکستانیوں کے تعاون سے اپنے شہریوں مدد کررہےہیں۔